Imran Qureshi
Water Bodies, 2024
- Acrylic and emulsion paint on water tanks and the rooftop
- Digital collage of hand-painted PVC water tanks printed on ceramic tile
- Digital collage of hand-painted PVC water tanks printed on vinyl
- Ceramic mosaic, water tank
Water Bodies, an ensemble of high-key blue and orange works made especially for Of Mountains and Seas, responds to the particular hydrology of Lahore, which generally schedules water delivery to residents only at certain times of day, making backup water tanks a necessary part of everyday life. Taking some of these ubiquitous blue tanks out of circulation, Qureshi painted them in his signature mix of abstract splatters and floral patterns, which he then transformed into designs for the permanent tile frieze lining the underground pedestrian pathway from the GPO Building to the nearby station, one of three parts of Water Bodies located along the Orange Line. Qureshi’s interventions underscore how the arrival of the mostly above-ground Metro Train in 2020 made clear to passengers the omnipresence of the blue water tanks. Water Bodies deploys elements of the artist’s trademark play of contrasts to signal the contingency of water, a basic need for life, in the city of twelve million.
عمران قریشی
آبی اجسام، 2024
ڈیجٹل کولاج آف ہینڈ پینٹڈ پی وی سی ۔ سرامک ٹائل پر منقّش پانی کے حوض
پانی کے حوض اور چھتوں پر ایکریلک اور ایملشن پینٹر
ڈیجٹل کولاج آف ہینڈ پینٹڈ پی وی سی ۔ وینائل پر منقّش پانی کے حوضے
سرامک پچی کاری، پانی کا حوض
آبی اجسام، نیلے اور نارنجی رنگوں پر مشتمل انتہائی عمدہ درجے کا فنی شہکار ہے جو کہ خاص طور پر کوہ و بحر کے لیے تیار کبا گیا ہے۔ یہ فنی کاوش لاہور کے پانی کے نظام سے متعلق ہے جو کہ شہر کے مکینوں کو خاص اوقات پر پانی کی فراہمی کا بندوبست کرتا ہے جس میں پانی کے ذخیرے کے لیے استعمال ہونے والے حوض روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ اپنے ممتاز فنی شہکار آبی اجسام کے ذریعے قریشی نے شہر میں ایک کروڑ، بیس لاکھ افراد کی روزمرہ کی بنیادی ضرورت پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
عمران قریشی 1972 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئے اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں منی ایچر پینٹنگ کی تعلیم حاصل کی جہاں وہ اب اس شعبہ کے سربراہ ہیں۔ ان کے معاصر آرٹ کی جڑیں مغل منی ایچرز سے ملتی ہیں، اور اس کے علاوہ تصویر کشی اور تخیّل سے مزین ہے۔ وہ روایتی خیالات، طریق ہائے کار، نیز علامتی انداز اور تصوراتی افکار کے میلاپ سے اپنے فن کو جنم دیتے ہیں۔ ان کی نمائشیوں میں میرے عشق کی سرزمین پر نعمتیں، شارجہ بینالے، 2011، اور وہ چمکتی تصویر، سڈنی بینالے ، 2012 شامل ہیں۔ 2013 میں انہوں نے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس روف گارڈن کمیشن ، نیو یارک کے لیے مقام کی مناسبت سے بڑے پیمانے کا فن متعارف کروایا۔ ان کے فن پارے باربیکن سنٹر لندن (2016) سمیت کئی اہم مقامات پر پیش ہو چکا ہیں۔
Commissioned 2024 by Lahore Biennale Foundation
With the support of the Government of Punjab, the Punjab Masstransit Authority, S. Abdulla Home, and Orient Ceramica, Zareen’s Restaurants, Folio3, and the artist
2024 میں لاہور بینالے فاؤنڈیش کے ایماء پر
زرین ریسٹورینٹس، فولیو 3، اور فن کار کے تعاون سے


![]()








